جہلم پولیس نے پتنگ بازی میں ملوث 09 ملزمان گرفتار کر لئے

جہلم پولیس کی جانب سے غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں،تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی، 09 پتنگ بازی کرنے والے ملزمان گرفتار
جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کی مدد سے تھانہ سول لائنز کے علاقوں کی مانیٹرنگ کے دوران  پتنگ بازی کرنے والے 09 ملزمان  کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے پتنگیں اور خونی ڈوریں برآمد کر لی گئیں