جہلم پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے موبائل پولیس اسٹیشن یونٹ متعارف کرا دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جہلم میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا آغاز کر دیا عوامی سہولت اور جدید پولیسنگ کے سلسلے میں ایک اور مثالی قدم موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی بدولت شہری اب گھر کے قریب ہی ڈرائیونگ لائسنس(لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل)، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، اور دیگر خدمات حاصل کر سکیں گئے