172

جہلم میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا

جہلم شہر کے گلی محلوں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، بازاروں اور سڑکوں کے گرد غیر معمولی تجاوزات کے سامنے میونسپل کارپوریشن نے آنکھیں بند کر لیں،شہری اذیت میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف مہم بری طرح ناکام ہو گئی، میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ عملہ کی مکمل چشم پوشی کی وجہ سے شاندار چوک،محمدی چوک، روہتاس روڈ چوک، قبرستان چوک، چوک گنبد والی مسجد، جادہ چوک، بلال ٹاؤن، کالا گجراں سمیت شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف بااثر قبضہ مافیا نے ریڑھیاں کھڑی کرکے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہے، سڑکوں کے اردگرد قائم تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے تجاوزات مافیا اور شہریوں کے مابین لڑائی جھگڑے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے ایسا محسوس ہو تاہے کہ جیسے شہر تجاوزات مافیا نے کنٹرول سنبھال کر جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف چشم پوشی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے اندرون شہر و ملحقہ آبادیوں میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں