جہلم سی سی ڈی پنڈدادنخان جہلم کی ٹیم نے رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئےککڑ پنڈی علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل جس پر تین افراد سوار تھے کومشکوک جان کر ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن ملزمان نے ٹیم پرفائرنگ کر دی۔ ٹیم خوش قسمتی سے محفوظ رہی جبکہ سرکاری گاڑی کو معمولی نقصان پہنچاملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیا سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان ملے جوکہ گولیاں لگنے سے ہلاک ہو چکے تھے ہلاک شدہ ملزمان کی شناخت سدھیر صابر ولد محمد صابر سکنہ تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا اور ندیم عباس عرف بھولا ولد نذر محمد سکنہ 9چک بھلوال ضلع سرگودھا کےنام سے ہوئی۔ دونوں ملزمان کےقبضے سےوارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، موٹر سائیکل ا ور تحصیل پنڈدادنخان میں ہونے والی حالیہ وارتوں میں چھینے گئے موبائل فونز، شناختی کارڈ و دیگر سامان برآمد ہوا ۔
دونوں ہلاک ملزمان ایک ایکٹو بین الاضلاعی رابری گینگ کےسرکردہ ممبر تھے اور ڈکیتی معہ قتل ، رابری، چوری ، موٹرسائیکل چوری اور غیر قانونی اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے اور جہلم کے علاوہ ضلع منڈی بہاوالدین کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے
