جہلم جی ٹی روڈ پر چک اکا کے قریب ایک لوڈر گاڑی الٹ گئی، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر رہی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کو کنٹرول کیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر روڈ کلیئر کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی
