جہلم بچوں کی لڑائی دو افراد قتل قاتل مفرور

جہلم  تھانہ منگلا کینٹ کے گاؤں ڈھوک چھمالہ میں بچوں کی لڑائی پر گجر برادری کے ایک پینتیس سالہ عامر کے ہاتھوں کشمیری برادری کا ایک پچپن سالہ شخص رخسار میر ولد زمان اور اس کا بھتیجا عبداللہ میر ولد افتخار قتل جبکہ تیسرا لڑکا بلال ولد افتخار میر زخمی ہو گیا جس کا ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم میں علاج جاری ہے عامر گجر کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں