جبران صفدر کیانی نے گلیاں ذاتی چعب سے پختہ کروادیں

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) بھلاکھر میں سابق کونسلر جبران کیانی 2200 فٹ طویل گلیاں ذاتی خرچ سے پختہ کروا دیں۔‏ پینتیس لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔‏ تفصیلات کے مطابق سابق جنرل کونسلر جبران صفدر کیانی نے اپنے موضع بھلاکھر کے گاوں کالی کا باغ میں ابتدائی طور پر دو گلیاں ذاتی خرچ سے بنوانے کا اعلان کیا لیکن موقع پر پہنچ کر باقی گلیات کی حالت زار دیکھ تمام گلیات مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔‏ جبران صفدر کیانی نے ذاتی خرچہ سے کالی کا باغ کی 9 گلیاں جنکی مجموعی لمبائی 2200 فٹ ہے کو پینتیس لاکھ بیس ہزار روپے سے پختہ کروانے کا وعدہ ایفاء کردیا۔‏ اہلیان کالی کا باغ نے جبران صفدر کیانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔‏ کلرسیداں کے سیاسی و سماجی حلقہ جبران صفدر کیانی کے اس جذبہ کی بلاتفریق تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔‏ یاد رہے کہ اس قبل جبران صفدر کیانی بھلاکھر بنہہ باغ کی گلیات بھی ذاتی خرچ پکی کروا چکے ہیں۔‏ جبران کیانی نے کہا کہ وہ اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور علاقہ کی ترقی میں اپنا کردار بلاتفریق جاری رکھیں گے۔‏