تھانہ لوہی بھیر پولیس کی کامیاب کارروائی، فراڈ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد، ملزم گرفتار

سہالہ(حماد چوہدری)اسلام آباد افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر تھانہ لوہی بھیر پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف ایس آئی نے محمد ریفان اے ایس آئی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر 207/26 مورخہ 03-04-2026 بجرم 406/411/34 ت پ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم نور جمال ولد کمال خان سکنہ لکی مروت کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضہ سے فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی گاڑی ٹويوٹا کرولا GLI ماڈل 2015 نمبر BEP-092 بھی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے بعد چالان عدالت کیا جا رہا ہے۔
افسرانِ بالا نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی، جبکہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔