تھانہ روات کی حدود سے 5لاکھ مالیتی بھینس چوری

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)علاقہ تھانہ روات یونین کونسل بندہ گاؤں بھورا بدہال سے طاہر محمود کی پانچ لاکھ مالیت بھینس چوری۔ اویس طارق نے بتایا کہ رات گیارہ اور ایک کے درمیان رات کی تاریکی میں تین عدد چوروں نے بھینس چوری کی قدموں کے نشانات سے معلوم ہوا بھینس کو گھر سے دور لے جا کر سوزوکی میں لوڈ کیا گیا۔ تھانہ روات پولیس کو درخواست دی گی۔ سابقہ روایات کے مطابق پولیس نے کہا آپ چور تلاش کریں جب پتہ چلے ہمیں بتا دینا۔