تفصیلات کے مطابق عبدالوحید ولد خان گل سکنہ اچھڑی تحصیل جنڈ نے تھانہ جنڈ میں مقدمہ درج کروایا کہ جنڈ شہر مویشی منڈی پر آیا ہوا تھا اپنا موٹر سائیکل کھڑا کر کے گیا اور جب واپس آیا تو موٹرسائیکل موجود نہ تھا۔ تھانہ جنڈ پولیس نے مقدمہ کی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم اسلام گل ولد محمد اسماعیل سکنہ ڈھوک گلی ملہوالی تحصیل پنڈیگھیب کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
21