تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ،شہری پریشان

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے تعمیراتی کام ٹھپ ہوکررہ گیا ہے گزشتہ چند ماہ سے سیمنٹ اور سریا کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ہورہا ہے راولپنڈی اسلام آباد کی مارکیٹ میں گزشتہ دوہفتوں کے دوران سریا کی فی کلو قیمت میں پندرہ روپے زائد اضافہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں سریا کی قیمت 6ہزار روپے من سے تجاوز کرگئی اس طرح سیمنٹ کے فی بیگ میں قیمت میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے گزشتہ دو ماہ کے دوران 150روپے فی بیگ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں سیمنٹ کی قیمت 630روپے تک پہنچ گئی ہے زرائع نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ کورونا کی بناء پر بیرون ممالک سے برآمد ہونے لوہا سکرپ کا نظام مکمل طور تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ کے سکریپ سے لوہا کی پیدوار پوری نہیں ہوپارہی ہے ملک میں تعمیراتی کام میں تیزی ہے جس کی بناء پر آئے روز لوہا کی قیمتوں اضافہ ہورہا ہے اس طرح سیمنٹ سیکٹر میں کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پیدواری لاگت بڑھنے سے آل پاکستان سیمنٹ مینو فکچر ایسوسی ایشن نے بھی آئے روز سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تعمیراتی انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں لوگ بے روز گاری کا شکار ہوسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں