125

تحصیل کلرسیداں کیلیئے میگا پروجیکٹس کا اعلان

چوھدری محمد اشفاق

حلقہ این اے 57 کے منتخب ایم این اے صداقت علی عباسی کامیابی کے بعد کچھ وقت کیلیئے اپنے حلقہ کے عوام سے تھوڑے دور ہو گئے تھے جس کی بنیادی وجہ حکومتی معاملات تھے جن میں خود کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ان کا ان معاملات کے ساتھے جڑے رہنا بہت ضروری تھا ان کی ان مصروفیات کی وجہ سے حلقہ کے عوام یہ تصور کرنے لگ گئے تھے کہ شاید ان کے ایم این اے کو اپنے حلقہ سے کوئی خاصی دلچسپی نہیں رہی ہے اس لیے انہوں نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز سے رابطے بہت کم کر لیئے ہیں لیکن یہ تمام اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ حکومتی معاملات کی تکمیل کے فورا بعد اپنے حلقہ کے عوام کے ہر دکھ سکھ میں شرکت کرنے لگ گئے بلخصوص تحصیل کلرسیداں کے عوام میں زیادہ مایوسی پھیل گئی تھی کہ صداقت علی عباسی کو صرف اپنے علاقہ سے دلچسپی ہے کلرسیداں کو وہ اپنے حساب سے باہر سمجھ رہے ہیں لیکن ان تمام باتوں میں کوئی صداقت نہیں تھی ایک ہفتہ قبل انہوں نے مختلف قسم کی کمیٹیاں قائم کیں اور اپنے ورکرز اور پارٹی عہدیداروں کی عزت افزائی کا باعث بنے کمیٹیوں کے قیام کو عوام علاقہ نے خوب سراہا ہے جمعہ کے روز صداقت علی عباسی اپنے ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کلرسیداں تشریف لائے جہاں پر انہوں نے اپنی پارٹی کے ورکرز اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کلرسیداں کیلیئے بہت سارے منصوبوں کے اعلان کئے جس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وہ اگر کچھ عرصہ کیلیئے غائب رہے تھے تو اس کا مطلب یہ تھا کہ وہ اپنے عوام کیلیئے ہی کچھ کر رہے تھے اور ان کی مصروفیت عوامی بھلائی کیلیئے ہی تھی وہ اپنء عوام کو تحفہ دینا چاہتے تھے انہوں نے کلرسیداں پل جو کہ ایک خطر ناک صورتحال اختیار کر چکا تھا کیلیئے سوا چار کروڑ کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے کلرسیداں میں موجود بوائے اور گرلز کالجز کو پوسٹ گریجویٹ کرنے کا اعلان کیا ہے تحصیل میں موجود ایسے ہسپتال اورڈسپنسریز جو کچھ وجوہات کی وجہ سے بند ہو گئیں تھیں ان کی بحالی کا بھی اعلان کیا ہے اور ان میں ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے اور جو ہسپتال اس وقت کام کر رہے ہیں ان کی حالت کو بھی مزید بہتر بنانے کیلیئے بھی احکامات جاری کیئے ہیں شرقی یو سیز کیلیئے روڈز کی بہتری کی اعلان کیا ہے روات تا کلرسیداں روڈ کی مرمتی کا اعلان بھی کیا ہے انہوں نے کلرسیداں میں پاسپورٹ آفس کے بھی جلد قیام کی یقین دہانی کروائی ہے یو سی گف اور بھلاکھر کیلیئے مختلف روڈز کی منظوری بھی دی ہے ان کے علاوہ انہوں نے کلرسیدان کیلیئے ایک ایسے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے جو بہت لمبے عرصے سے کلرسیداں کے نوجوانوں کا ایک درینہ مطالبہ تھا وہ یہ ہے کہ ان کی طرف سے نوجوانوں کیلیئے سٹیڈیم کا اعلان کیا گیا ہے
جو کہ تحصیل کلرسیداں کے عوام کیلیئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی طرف سے یو سی کنوہا کے عوام کیلیئے ایک بہترین قسم کا ہسپتال بنانے کی اعلان بھی کیا گیا ہے ان تمام معاملات میں ایک خاص بات یہ کہ تحصیل کلرسیداں کیلیئے جن منصوبوں کے اعلانات کیئے گئے ہیں وہ رتمام ایسے منصوبے جو ہر شخص کی ضرورت تھے ان میں عام آدمی کی بھلائی شامل ہے ان منصوبوں کی اعلان سے جہاں پی ٹی آئی کے پالیسیوں کی عکاسی ظاہر ہوئی ہے وہاں ایم این اے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے یہ ثا بت کر دیا ہے کہ ان کی جماعت گلی اور نالی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے انکے ان اعلانات نے سیاست میں نئے رحجانات کو متعارف کرایا ہے کیوں کہ کلرسیداں کے عوام کی نظر میں منصوبے تو صرف گلیوں اور نالیوں کو ہی کہا جاتا ہے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے کلرسیداں کے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں کہ خدارا گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے باہر نکلیں اور دیکھیں کہ منصوبے کسیے ہوتے ہیں گرلز و بوائے کالجز کو پوسٹ گریجویٹ کرنے سے کلرسیداں اور گرد نواح کی طلبہ و طالبات کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے سٹیڈیم کے اعلان سے نوجوانوں کی ایک بڑی خواہش کی تکمیل ہو جائے گی سٹیڈیم کے اعلان میں امور نوجواناں کیلیئے مقرر کردہ فوکل پرسن عاقب علی اور سپورٹس کمیٹی کے ایڈوائزر شیخ فیاض کی بہت کاوشیں شامل ہیں اپنے نوجوانوں کع ایک عظیم تحفہ دیلوانے پر یہ دونوں شخصیات یقیناًمبارک باد کی مستھق ہیں اس سے ایک اور بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ صداقت علی وباسی کی طرف سے جو کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں وہ کامیابی سے اپنے اپنے کام کر رہی ہیں اور کمیٹیوں کے قیام کا تجربہ کاریگر ثابت ہوا ہے کلرسیداں کیلیئے جن منصوبوں کا اب اعلان کیا گیا ہے ان کو تو بہت پہلے مکمل ہو جانا چاہیئے تھا مگر نہ جانے ہمارے علاقے کی صرف نالیوں اور گلیوں کی سیاست تک ہی کیوں محدود رکھا گیا ہے ہمارے کالجز پہلے کیوں نہ پوسٹ گریجویٹ کیئے گئے حالانکہ اس وقت کے سیاہ و سفید کے مالک چوھدری نثار علی خان جن کے ایک اشارے سے محکمے کانپ اٹھاکرتے تھے ان کیلیئے تو یہ کام تو بائیں ہاتھ کا کھیل تھے بہرحال ہر سیاست دان کی اپنی ترجیحات اور پالیسیاں ہوتی ہیں صداقت علی عباسی نے ثابت کیا ہے کہ ان کی پالیسیاں گلی نالی نہیں بلکہ ایسے کام ہیں جن سے عام آدمی کے حالات زندگی بہتر ہو سکیں ان معاملات میں جہاں صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی اپنے عوام سے محبت کھل کر سامنے آئی ہے وہاں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کی محنت کے ثمرات بھی ظاہر ہوئے ہیں کیوں کے اس طرح کے اعلانات خود بخود نہیں ہو گئے ہیں ان کیلیئے مقامی رہنماؤں نے بہت زیادہ تگ و دو کی ہے بہرھال پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تحصیل کلرسیداں کے حوالے سے ابتداء تو بہت اچھی کی گئی ہے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے عوام کے دلوں کی ترجمانی بہترین انداز میں کی ہے اب کلرسیداں کے عوام کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اب گلی نالی کی سیاست سے باہر نکلیں اور اپنے منتخب کر دہ نمائندوں کی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے اپنے لیئے ایسے مسائل کے حل پر زور دیں جن کی ابتداء ان کے منتخب نمائندے کر چکے ہیں اور ایسے منصوبوں پر زور دیں جن میں کسی ایک نہیں کسی خاص نہیں بلکہ عام شخص کی بھلائی ہو امید کی جاتی ہےکہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے مقامی عہدیدار ،ورکرز اور کارکنان آئندہ بھی اپنی پارٹی کے منتخب نمائندوں کی اس طرح علاقے کے تعمیر و ترقی پر مجبور کرتے رہیں گے اور اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی مین اپنا کردار ادا کرتے رہیں گئے


خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں