تحریک شہر خموشاں پاکستان کے بانی و چیئرمین جمیل ہاشمی کیساتھ گن پوْائنٹ پر ڈکیتی کی واردات نقدی موبائل فونز اے ٹی ایم کارڈز سے محروم کر دیا گیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و چئیرمین تحریک شہرخموشاں پاکستان جمیل ہاشمی اپنے کاروبار کی خریداری کے سلسلے میں راولپنڈی جارپے تھے کہ لکوٹ کے قریب ایک شخص نے گاڑی روک کر بھارہ کہو تک کی لفت طلب کی جس پر انھوں نے اس شخص جس نے اپنا تعلق مری سے ظاہر کیا لفٹ دے دی۔

سترہ میل شیل پمپ پر پیٹرول ڈلوانے کے لئے جمیل ہاشمی نے اپنی گاڑی کو روکا جس پر اس شخص نے واش روم جانے کا بہانہ کرکے 15 منٹ تک موبائیل پر کسی کے ساتھ بات چیت شروع کر دی اور ایسا معلوم ہو رہا تھا جیسے وہ شخص کسی کو آنے کا کہہ رہا ہو۔جس پر جمیل ہاشمی کو شک گزرا لیکن انھوں نے نظر انداز کر دیا۔

بھارہ کہو کے مقام پر اس نامعلوم شخص نے جمیل ہاشمی سے رکنے کا کہا اور یہ کہتے ہوئے اتر گیا کہ میری منزل آ گئی ہے مجھے یہاں اتار دو۔

کچھ ہی دیر بعد مارگلہ ٹاؤن سے تھوڑا آگے فیض آباد کی چڑھائی جو تھانہ کھنہ کے حدود میں واقع ہے نامعلوم  موٹرسائیکل پر سوار جن کو سامنے آنے پر پہچان لیا جائیگا دو لڑکوں نے اسلحہ کی نوک پر جمیل ہاشمی سے دو عدد قیمتی موبائل فونز کیش نقدی جو ایک لاکھ سے زیادہ تھے اور اے،ٹی،ایم کارڈز لے کر فرار ہوگئے۔

جمیل ہاشمی نے اس سے قبل ڈکیتوں سے مزاحمت کی کوشش کی جنہوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے چلے جانے کا کہا۔

موقع پر موجود بعض عینی شاہدین نے جمیل ہاشمی کو دیکھتے ہوئے اسی گروہ کی جانب سے اسی مقام پر متعدد بار ڈکیتی کی وارداتوں سمیت فائرنگ کا بتایا۔

ایسے میں بانی و چئیرمین تحریک شہرخموشاں پاکستان جمیل ہاشمی کے ساتھ رونماء ہونے والے ڈکیتی کے اس افسوسناک واقعہ پر ضلع راولپنڈی و ضلع مری کی کاروباری،سیاسی،سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی  جان محفوظ رہنے پر شکر ادا کیا اور اسلام آباد پولیس کے آئی،جی سید علی ناصر رضوی سمیت اعلیٰ پولیس افسر سے اس گروہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے جمیل ہاشمی کو انصاف فراہم کرنے کی بھرپور اپیل کی ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق جمیل ہاشمی نے رات 11 بجے تھانہ کھنہ اسلام آباد کے ایس،ایچ،او عامر حیات سے ملاقات کی واقعے کی تفصیلات بتا کر درخواست متعلقہ ایس،ایچ،او کو دے دی،جس پر درخواست وصول کرتے ہوئے ”ای ٹیگ” (E-Tag) جاری کر دیا گیا اور ایس،ایچ،او پولیس تھانہ کھنہ نے ہر قسم کے تعاون اور ملزمان کی جلد گرفتار کی یقین دہانی کروائی۔