تبادلہ کیوں کیا؟کلرک کا ساتھیوں سمیت COMپر حملہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا کلرک تبادلے پر سیخ پا ہو گیا اور مسلح ساتھیوں سمیت سی او ایم کے دفتر میں گھس گیا۔

کلرک عبدالباسط نے اسلحہ کی نوک پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی اور لا آفیسر نعیم الحسن کو یرغمال بنایا جبکہ کمرہ لاک کرکے دونوں افسران کو محبوس رکھ کر تبادلہ واپس لینے کے لیے مجبور کرتا رہا۔

مسلح افراد نے گلا دبا کر اور پستول مارکر چیف میونسپل آفیسر عمران علی کو زخمی کیا جبکہ ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا تاہم عملے اور سیکیورٹی گارڈز کی مداخلت پر فرار ہوگیا۔

شکایت ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کلرک کو گرفتار کرلیا جبکہ ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

حملے سے پہلے کلرک واٹس ایپ پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران علی کو تبادلہ واپس لینے کے لیے پیغامات ارسال کرکے دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

تھانہ سٹی میں میونسپل کارپوریشن کے لا آفیسر نعیم الحسن کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.