بیول( راجہ طارق ایوب)
بیول دسمبر والی بال ٹورنامنٹ،فائنل میچ آج انجم۔کلب سر صوبہ شاہ اور پیر صدام محسن کلب پوٹھوہار کے درمیان کھیلا گیا جو کہ برابری کی سطح پر ختم کر دیا گیا۔آج کا میچ اعصاب کی جنگ ثابت ہوا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انتہائی بہادری، ہوش و حواص اور سپورٹس مین کا مظاہرہ پیش کیا۔کسی بھی ٹیم کو ونر قرار نہیں دیا گیا۔
کیونکہ صرف دو گیمز کھیلی جا سکی جو کہ انتہاہی طویل دورانیہ کی گیمز تھیں اور سارا دن کا وقت ختم ہو گیا جس پر انتظامیہ نے دونوں ٹیموں کی باہمی مشاورت سے فائنل میچ کو برابری کی سطح پر اختتام پزیر قرار دیا۔آج کے میچ میں پہلی گیم انجم کلب نے جیت لی جس میں شاری اور عدنان گجر ، فانی نے اچھا کھیل پیش کیا۔دوسری جانب سے بھی مونیم مونی اور اس کے ساتھیوں نے اچھی لڑائی لڑی

جبکہ بہترین کھیل کا مظاہرہ دوسری گیم کے دوران ہوا جب ایک دفعہ 17 آل ہوا ، پھر دوسری بار 17 آل ہوا اور ایک بار پھر تیسری بار 17 آل ہوا ہوں تین بار دوسری گیم میں آل ہوا لیکن گیم ختم ہوتے ہوتے دو بار پھر دونوں ٹیموں نے اپنے فن اور تکنیک کاخوب مظاہرہ کیا اور گیم ایک بار پھر 20 آل ہوئی جبکہ دوسری بار بھی گیم 20 آل ہوئی اور آخر کار صدام کلب کے کھلاڑیاں نےانجم کلب سے دوسری گیم جیت لی۔اور یوں میچ ایک ایک گیم سے برابر ہو گیا
لیکن سارا دن کا وقت ختم ہو چکا تھا۔عوام کی توقع کے برعکس آج میچ دیکھنے کو ملا آج بڑے دور دور سے عوام کا ایک سیلاب اس میچ کو دیکھنے جمع تھا۔ آج اس فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی ASP گوجرخان دانیال حسن، حاجی اسلم وارثی، ملک فیاض سندھو ، چوہدری اخلاق، چوہدری فیاض گولین، اور دیگر سیاسی و سماجی حضرات نے شرکت کی۔عوام نے بھی اپنی دونوں ٹیموں اور پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعامات کے ساتھ ساتھ نعرے بازی بھی کی۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ ملک شیراز، طاہر بٹ، حاجی اشرف، اکبر شاہ، چوہدری عباس نے علاقہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا جو اتنی کثیر تعداد میں اس میچ کو دکھنے کے لیے آئے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔تمام کھلاڑیوں کو انتظامیہ کی طرف سے بھی اور علاقہ عوام کی طرف سے بھی بھاری انعامات دیے گیے۔