بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کرشہری سے 35 لاکھ روپے ہتھیانے والے شخص کے خلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج

بیرون ملک روزگار دلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقم بٹورنے والے شخص کے خلاف  سجاد حسین سکنہ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کی درخواست پر تھانہ کہوٹہ پولیس نے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرلیا۔درخواست گزار کے مطابق اس نے اپنے بیٹے اور بھتیجے کو بیرونِ ملک بھجوانے کے لئے چوہدری بلال سکنہ آڑہ محلہ کو پینتیس لاکھ روپے ادا کئے۔ رقم لینے کے بعد ملزم مسلسل ٹال مٹول کرتا رہا، جس پر اصرار کرنے پر اس نے درخواست گزار کو پینتیس لاکھ روپے کا چیک تھما دیا۔ بینک میں رقم نہ ہونے کے باعث چیک ڈس آنر ہوگیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔