سکوٹ انوار الحق راجہ سے )بھورہ حیال (ڈھوک ڈھیری):گزشتہ روز بھورہ حیال ڈھوک ڈھیری میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جہاں ندی کے قریب ایک گیدڑ نے ماں اور بیٹے پر حملہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈھوک ڈھیری کے رہائشی چوہدری نزاکت کی اہلیہ اپنے بچے کے ہمراہ ندی کے کنارے سے گزر رہی تھیں کہ اچانک سامنے سے ایک گیدڑ آیا اور ان پر جھپٹ پڑا، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کے دوران ندی کے قریب کرکٹ کھیلنے والے چند لڑکوں کی جانب گیدڑ نے رخ کیا، تاہم لڑکوں کے شور مچانے پر اہلِ محلہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ گاؤں والوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گیدڑ کو گھیرے میں لے کر قابو پا لیا اور ہلاک کر دیا۔
زخمی ماں اور بچے کو فوری طور پر علاج کے لیے کلرسیداں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ویکسین موجود نہ ہونے کی بنا پر ماں بیٹے کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اہلِ علاقہ نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی جانوروں کی آبادی میں آمد و رفت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔
یاد رہے چند دن قبل یوسی گف چنام میں جماعت نہم کا طالبعلم گیڈر کے کاٹنے کے بعد 16 دن ہسپتال میں موت اور زندگی کی کشمکش میں رہا جہاں بعد ازاں وہ خالقِ حقیقی سے جاملا تھا .