گوجرخان (عامروزیرملک ) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا صبح سویرے گوجرخان میں ایکشن مین بازار میں ڈرائ فروٹ شاپس اور کریانہ سٹورز کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے ۔
دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن کر کے ہڑتال کر دی۔ انکا موقف ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے ظالمانہ جرمانوں سے تنگ آ گئے ہیں ہر ماہ لاکھوں روپے کے بلاوجہ جرمانے کر کے یہ اپنا ٹارگٹ پورا کرتے ہیں کاروباری حالات پہلے ہی مندے کا شکار ہیں یوٹیلیٹی بلوں اور مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال رکھا ہے اوپر سے فوڈ اتھارٹی کے جرمانے ایسے ہی جاری رہے تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہونگے