بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود احمد آباد، نزد الکوثر مسجد گھریلو تنازعہ خونی شکل اختیار کر گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق آصف نامی شخص نے اپنے سگے بھائی توصیف پر پسٹل سے فائر کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ علاقہ مکینوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے باضابطہ مؤقف آنا باقی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو جھگڑوں کے نام پر بڑھتی ہوئی فائرنگ کے واقعات کے تدارک کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں۔