بلوچستان کے ضلع واشک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز واشک سے 29 کلومیٹر شمال کی جانب تھا۔