اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بلوچستان اور سندھ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا، پنجاب اور بلوچستان میں سات دسمبر جبکہ سندھ میں ستائیس نومبر کو پولنگ کا عمل ہو گا ،ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے مجوزہ شیڈول کے تحت پنجاب اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پانچ نومبر کو شیڈول کا اجرا کیا جائے گا ،سات نومبر کو کاغذات نامزدگی طلب کئے جائیں گے ،آٹھ نو اور دس نومبر تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے،گیارہ اور بارہ نومبر کو کاغذات نامادگی پر اعتراضات داخل کئے جا سکیں گے جبکہ جانچ پڑتال کا عمل تیرہ سے پندرہ نومبر تک ہوگا ،بائیس نومبر کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے جبکہ تئیس نومبر کو حتمی فہرست میں انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کردی جائے گی ،سات دسمبر کو پنجاب اور بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان دس دسمبر کو کیا جائے گا ،دوسری جانب سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے یکم نومبر کو شیڈول کا اجرا کیا جائے گا ،تین اور چار نومبر کو کاغذات نامزدگی لئے جا سکیں گے ،کاغذآت کی وصولی پانچ نومبر کو ہوگی ،سات اور آٹھ نومبر کو کاغذآت کی جانچ پڑتال ہوگی ،تیرہ نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ ستائیس نومبر کو ہوگی ،،تیس نومبر کو حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
190