بلاوڑہ شریف کے نزدیک کیری ڈبہ حادثے کا شکار ہو گیا چار افراد شدید زخمی۔

مری(اویس الحق سے) نواحی علاقے بلاوڑہ شریف کے قریب ایک کیری بولان حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو 1122 نے پرائیویٹ گاڑی کے زریعہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گی۔واقع کی اطلاع سنٹرل کنٹرول روم مری کو دے دی گئی تھی۔