عتیق الرحمان ولد بشیر احمد سکنہ ساگری کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر مباکباد۔دوست وہ رشتہ ہوتا ہے جو وقت کی مہر کے بغیر دل پر ثبت ہو جاتا ہے وہ دوست جس کے ساتھ مٹی میں کھیلنا بھی شان لگتا تھا اور جس کی ایک مسکراہٹ ساری اداسی چھین لیتی ہے

میرا بچپن کا دوست میرا ہمسفر عتیق الرحمان جس کے ساتھ میرا سارا بچپن گزرا پاک پائلٹ سکول سے چوتھی پانچویں جماعت سے اس سفر کا آغاز ہوا اور دسویں جماعت تک ایک ساتھ ہی پڑھتے رہے تاہم الگ الگ کالج میں داخلہ ہونے کے بعد ایک ساتھ تعلیمی رفاقت کا سلسلہ تو رک گیا لیکن دن کا زیادہ حصہ پھر بھی ایک ساتھ گزرتا تھا پھر وقت نے ایسی کروٹ بدلی اور دونوں روزگار کے سلسلے میں اتنے مصروف ہوئے کہ روزانہ ملنا کم ہو گیا
اور موبائل پر کال اور میسجز کے ذریعے زیادہ رابطہ ہونے لگا آج 19 دسمبر 2025 کی رات کو واٹس ایپ پر میسجز موصول ہوئے لیکن جلدی سو جانے کی وجہ سے رات کو تو نہ دیکھ سکا اور فجر کے وقت جب میسجز پڑھے تو انتہائی خوشی ہوئی اور اسی وقت ان کی محکمانہ ترقی پانے پر میسجز پر ہی مبارکباد نیک خواہشات اور دعا کے پیغامات بھیجے۔
عتیق الرحمان ساگری کی تعلیمی حلقوں کی جانی پہچانی شخصیت اور والی بال کی دنیا کا عظیم نام جو کسی تعارف کا محتاج نہیں مرحوم ماسٹر بشیر احمد کا فرزند ہے میٹرک ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) بی ایس سی(ڈبل میتھ، فزکس) مکمل کرنے کے بعد 2014 میں بطور کانسٹیبل پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی یوں محنت اور لگن کے ساتھ جدوجہد کا یہ سلسلہ جاری رہا اور 2017 میں لسٹ اے بی کلئیر کرنے کے بعد ایس پی صدر آفس ایس پی راول آفس اور بٹالین کمانڈر (PC 2) کے پی اے (PA) کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے
ملازمت کے دوران بھی عتیق الرحمان نے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2020 میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں ایم ایس سی مکمل کی یوں محکمانہ ترقی کا سلسلہ جاری رہا اور 2022 میں بطور ہیڈ کانسٹیبل تعینات ہوئے عتیق الرحمان کی مسلسل محنت اور جدوجہد کی وجہ سے کامیابیوں کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ جاری رہا
اور ماشاء اللہ آج عتیق الرحمان کا پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC)کے ذریعے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کا انتخاب ہو گیا۔ دعا ہے اللہ تعالی بھائی کو مزید ترقی و کامرانی عطا فرمائے آمین
تحریر، افتخار حسین بٹ
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.