راجہ عبداللہ اشفاق سرور کا دورہء کلرسیداں , گزشتہ روز ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کے بھائی راجہ عبداللہ اشفاق سرور نے کلرسیداں کا دورہ کیا, دورے کے دوران انہوں نے شیخ حسن ریاض , چوھدری ذین العابدین , شاھد جمیل عباسی, حفیظ عباسی,شیخ سلیمان شمسی, شیخ شعور قدوس , سابق وائس چئیرمین یونین کونسل و سابق رکن میونسپل کمیٹی کلرسیداں راجہ ظفر کو سعادت حج حاصل کرنے پر مبارکباد دی, مسعود بھٹی کو رکن امن کمیٹی بننے پر مبارکباد دی۔ اظہار تعزیت و فاتح خوانی کے لئے چئیرمین اشرف مرحوم اور ملک جلیل کی رہائش گاہ پر گئے , بعد ازاں ایم سی آفس میں ایم پی ایے راجہ صغیر احمد کے ہمراہ مقامی لیگی رہنماوں سے ملاقات کی اور تنظیمی و علاقائی مسائل پر گفتگو کی اس موقع پر عثمان خان یوسفزئی , نعیم بنارس , ملک زبیر , عابد زاہدی اور شیخ حسن فیاض بھی موجود تھے


