ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا،جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے

(پنڈی پوسٹ نیوز)ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لیے خطرناک صورت حال اختیار کر سکتا ہے۔ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی مزید جارحیت کا جواب بھرپور اور وسیع پیمانے پر دیا جائے گا، جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں اور صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔