اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج، بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت ختم ہونے پر دونوں کو سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔