اٹک/ تھانہ پنڈیگھیب پولیس پر فائرنگ — راہزنی کے مقدمہ میں زیرِ حراست ریکارڈ یافتہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی ٹیم راہزنی کے مقدمہ میں زیرِ حراست ملزم قیصر خان ولد عزیز خان سکنہ گنڈا کس، تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک کو پسٹل 30 بور کی برآمدگی کے بعد واپس تھانہ لا رہی تھی کہ رتڑیاں روڈ نزد جنگل نامعلوم ملزمان نے سڑک پر پتھر رکھ کر ناکہ بندی کر رکھی تھی، اسی دوران نامعلوم ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ٹیم نے بروقت اور مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا۔ فائرنگ کے دوران زیرِ حراست ملزم قیصر خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا، زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ہلاک ملزم قیصر خان اس سے قبل بھی راہزنی و ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
**