کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کا اعزاز پنجاب ھائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن میں منعقد ہونے والے انٹر ریجن سپورٹس گالا میں پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کے ملازمان عاصم نواز کیانی اور محمد علی کیانی نے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ضلع راولپنڈی کی
نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں جہلم کی ٹیم کو ہرا کر فتح پی ایچ پی ضلع راولپنڈی کے نام کی ۔فائنل میں ڈی ایس پی ضلع راولپنڈی قاضی فیصل منظور نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہا۔
پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کے عملہ کی جانب سے بھی دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.