مری(اویس الحق سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ضلع مری انجینئر کامران رشید کی جانب سے مون سون سیزن کے باعث واٹر ریسکیو ٹیم کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سترہ میل انگوری نالہ، مانگاہ کورنگ نالہ ایکسپریس وے، لکوٹ ایکسپریس وے نزد آبشار ہوٹل سمیت دیگر اہم سیاحتی مقامات پر ہمراہ ایمرجنسی ریسورسز کو طوفانی بارش سے پہلے ہی ہائی الرٹ کر دیا۔
مون سون سیزن کے باعث مختلف نوعیت کے حادثات پر فوری رسپانس کے ساتھ ساتھ سول ہسپتال مری سے انتہائی تشویشناک مریضوں کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے،ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل، امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔
کسی بھی ممکنہ بارش کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ضلع مری و تحصیل کوٹلی ستیاں کے کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر فوری ریسکیو سروس کی فراہم اولین ترجیح ہوگی۔