انجینئر قمراسلام راجہ کی کمبوڈیا سے ہنگامی کال پر چکری میں 16 افراد کا کامیاب ریسکیو

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) — راولپنڈی کے علاقے چکری کے قریب شدید بارشوں کے باعث پانی میں پھنسے 16 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
یہ کارروائی اس وقت ممکن ہوئی جب مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے بیرونِ ملک سے، کمبوڈیا میں قیام کے دوران، صورتحال کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہنگامی فون کال کی۔

ہنگامی اطلاع اور فوری ردعمل

ترجمان کے مطابق، انجینئر قمراسلام راجہ کو چکری کے مقام پر کچھ افراد کے سیلابی پانی میں پھنسنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر انہوں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کیا اور ریسکیو کارروائی کی درخواست کی۔
ڈپٹی کمشنر نے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روانہ کیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

مقامی آبادی کا اظہار تشکر

ریسکیو کیے گئے افراد اور مقامی آبادی نے بروقت کارروائی پر انتظامیہ اور ایم این اے قمراسلام راجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر فوری قدم نہ اٹھایا جاتا تو بڑا جانی نقصان ہو سکتا تھا

قمرالسللام راجہ کمبوڈیا سے پنڈی پوسٹ سے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

“مجھے اطلاع ملی کہ چکری کے علاقے میں متعدد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔ میں نے فوری طور پر کمبوڈیا سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ الحمدللہ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں