امریکی نائب صدر کی زیرِقیادت اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا.

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح امریکی وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔

امریکی وفد کا استقبال نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے امریکی نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے امریکا کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لیں گے ۔ پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے فریقین کی سہولت کاری جاری رکھے گا۔