المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ سفید موتیا (کالا پانی) کا فری آئی کیمپ آج30 اکتوبر بروز جمعرات درکالی میں منعقد ہو گا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) خدمت کے جذبے سے سرشار المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور چشم بکس ٹریننگ کمیونٹی (یو کے) اینڈ حاجی لطیف چوہان کے تعاون سے چھٹا سالانہ سفید موتیا (کالا پانی) کا فری آئی کیمپ آج30 اکتوبر بروز جمعرات منعقد کیا جائے گا۔یہ فری میڈیکل کیمپ ڈھوک چوہان راجپوت نزد دربار میاں حاجی صاحب بگا شیر درکای معموری میں لگایا جائے گا۔

کیمپ کا انعقاد چوہان ویلفیئر سوسائٹی کی زیرِ نگرانی کیا جا رہا ہے۔کیمپ کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ اس دوران ماہر و مستند آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کا معائنہ کرے گی اور سفیدہ موتیا کے مریضوں کو تشخیص، لینز آپریشن اور ادویات کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال اس فری آئی کیمپ کے ذریعے سینکڑوں مریض مستفید ہوتے ہیں۔

کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں کے غریب اور مستحق افراد کو آنکھوں کے علاج معالجے کی بہتر سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بینائی سے محرومی جیسے مسائل سے بچ سکیں۔منتظمین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس فری آئی کیمپ میں شرکت کریں اور ضرورت مندوں کو اس اہم فلاحی اقدام سے آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔