افغان شہریوں کیلئےطورخم بارڈر کھول دیا گیا

(پنڈی پوسٹ نیوز)افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں اور شہریوں کیلئے طورخم بارڈر آج کھول دیا گیا۔بارڈر کھلنے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے سیکیورٹی حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد طورخم زیرو پوائنٹ پر اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے حکام خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے سے ملے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ بارڈر کی بحالی کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.