راولپنڈی:
اوان چیمپئنز ٹرافی سیزن 3 کا شاندار اختتام اوان کرکٹ گراؤنڈ، رُپّر کلاں میں ہوا، جہاں فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
فائنل میں آر سی سی (رائیکا کرکٹ کلب) نے اوان کرکٹ کلب کو محض 2 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چیمپئن ٹیم آر سی سی کے کپتان اُستاد زاہد جبکہ ٹیم کے اونر اسد وقاص ہیں۔ فائنل میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر فرحان خان کو مین آف دی فائنل قرار دیا گیا، جنہوں نے 28 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح ٹیم کو 70 ہزار روپے انعامی رقم دی گئی۔ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا اور دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔
منتظمین کی جانب سے کامیاب انعقاد پر تمام ٹیموں، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔