اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کا انجنیئر مرزا محمد علی کے متعلق دیاگیا فیصلہ معطل کردیا

جہلم سے توہین رسالت کے الزام میں گرفتار انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبر تک اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تین صفحات پر مشتمل سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا،اپنے حکم نامہ میں عدالت نے لکھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ کسی عدالتی فورم پر نہیں دیا جا سکے گا، کس اتھارٹی کے تحت ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اسلامی نظریاتی کونسل رائے دے سکتی ہے، عدالت کو مطمئن کریں


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.