اسلام آباد ٹریفک پولیس نےموبائل فسیلیٹیشن وینز اور ”پولیس اسٹیشن آن ویلز”کا ہفتہ وار شیڈول جاری

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)نے شہریوں کی سہولت کے لیے موبائل فسیلیٹیشن وینز اور “پولیس اسٹیشن آن ویلز” کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت 13 اپریل سے 19 اپریل تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں خدمات فراہم کی جائیں گی۔آئی ٹی پی حکام نےبتایا کہ ان فسیلیٹیشن وینز کے ذریعے شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، لائسنس کی تجدید، لرنر پرمٹ اور گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ درج کرانا شامل ہیں۔ ان وینز کا وقت صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر عاصم زیدی کی نگرانی میں “پولیس اسٹیشن آن ویلز” بھی مقررہ مقامات پر موجود رہے گا تاکہ شہریوں کو موقع پر سہولت فراہم کی جا سکے۔

پیر (13 اپریل) کوپی ایس ایس آن ویلز جی-10 مرکزوین-I: ای-11 ٹوبہ مسجد،وین-II: زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ (سرینگر ہائی وے)وین-III: کامسیٹس یونیورسٹی، منگل (14 اپریل) کوپی ایس آن ویلز:ڈی-12 مرکزوین-I: میڈیا ٹاؤن وین-II: آئی-10 مرکزوین-III: ایف-10 کالج،بدھ (15 اپریل) کوپی ایس آن ویلز: مارگلہ ٹاؤن وین-I: ای-9 ایئر ہیڈکوارٹروین-II: ای-8 نیول ہیڈکوارٹروین-III: ایچ-8 کامرس کالج،جمعرات (16 اپریل) کوپی ایس آن ویلز: جی-11 مرکز وین-I: ایف-10 بولان گیٹ وین-II: ترنول بینظیر چوک وین-III: سی یو ایس ٹی یونیورسٹی،جمعہ (17 اپریل) کو پی ایس آن ویلز: فیصل مسجد وین-I: ڈی ایچ اے گیٹ 4وین-II: بری امام ہاؤس ،وین-III: ایف-17 سوسائٹی آفس،ہفتہ (18 اپریل) کو پی ایس آن ویلز جی-9 مرکزوین-I: بحریہ فیز 2وین-II: بی-17 ملٹی گارڈن وین-III: ٹریفک آفس فیض آباد جبکہ اتوار (19 اپریل) کو پی ایس آن ویلز: دامنِ کوہ چوک چیک پوسٹ وین-I: ٹریفک آفس فیض آباد،وین-II: پولیس لائنز ایچ-11وین-III: ٹریفک آفس فیض آباد میں وین موجود ہوں گی۔آئی ٹی پی کے مطابق شہری مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ فسیلیٹیشن وینز کے انچارج اے ایس آئی یونس سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔