اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق تمام میتیں ورثاء کے سپرد،ترجمان پمز

اسلام آباد کچہری دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں ورثاء کے سپرد کردی گئیں۔ذرائع پمز کے مطابق میتیں پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کو دی گئی ہیں۔

ترجمان پمز کے مطابق اسلام آباد کچہری دھماکے کے 13 زخمی زیرِ علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 36 زخمیوں کو پمز اسپتال لایا گیا تھا۔ پمز انتظامیہ نے وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔