کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، میڈم شیریں گل نے تحصیلدار کہوٹہ اور ریونیو فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ موضع بگہار شریف کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تنازعہ اراضی کے معاملے پر موقع کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران متعلقہ فریقین کے مؤقف سنے گئے اور ریونیو ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود ریونیو فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ معاملے کو قانون اور میرٹ کے مطابق شفاف انداز میں حل کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ناانصافی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور زمین کے تنازعات کو افہام و تفہیم اور قانونی تقاضوں کے مطابق نمٹایا جائے گا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.