(پنڈی پوسٹ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان سیدہ زینب حسین کی جانب سے مندرا بازار کا دورہ کیا گیا، جہاں پرائس کنٹرول، انسدادِ تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات ختم کروا دی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے 19,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پیرہ فورس کی جانب سے 9,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ریڑھیوں/ٹھیلوں کے لیے متبادل اور مناسب نئی جگہ کی نشاندہی کی گئی۔ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی اور انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔