(پنڈی پوسٹ نیوز)چکوال کے دو بہادر سپوت دفاعِ وطن میں شہید ہوگئے، علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے ایف سی کے جوان احسن علی شہید کا تعلق چکوال کے نواحی گاؤں کھوکھر زیر سے بتایا گیا ہے۔دوسری جانب کلرکہار سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان مصور عباس ولد تصور عباس بھی گزشتہ روز ایک ح*ملے کے دوران شہید ہوگئے۔
دفاعِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دونوں بہادر سپوتوں کی شہادت پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔