احسن بھون کی ڈگری جعلی ہے،اُس نے اپنی ڈگری دکھا دی تو میں معافی مانگو ں گا،کیپٹن صفدر کا دعویٰ

(پنڈی پوسٹ نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر احسن بھون کی تعلیمی اسناد پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ایل ایل بی کی ڈگری جعلی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں کیپٹن (ر) صفدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل احسن بھون سے رابطہ کر کے بار الیکشن میں ایک ایسے امیدوار کی حمایت پر سوال اٹھایا تھا جس پر انہیں اعتراض تھا۔

انہوں نے احسن بھون کی تعلیم پر مزید شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے بہاولپور سے ان کی مبینہ مائیگریشن اور وہاں داخلے سے متعلق بھی سوالات کھڑے کیے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے واضح کیا کہ ڈگری کا معاملہ پہلے ہی عدالت میں زیرِ التوا ہے، تاہم اگر احسن بھون اپنی تعلیمی اسناد اور ڈگریاں سامنے لے آتے ہیں اور وہ سچی ثابت ہوتی ہیں تو وہ ان سے معافی مانگنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔