فخرِ اٹک، مصنف کتبِ کثیرہ، معروف ماہرِ تعلیم، ادیب اور شاعر جناب ابرار شاکر (تمغہِء امتیاز) کی تازہ تصنیف “جہانِ رحمت” کی تقریبِ رونمائی بروز جمعہ، 30 جنوری 2026، دوپہر تین بجے ٹرینڈز ہائی اسکول، ایبٹ آباد روڈ، حسن ابدال منعقد ہو گی جس کی صدارت پیر اکرم شاہ سجادہ نشین گڑھی شریف کرینگے۔ یہ کتاب امام احمد رضا خان بریلویؒ کے شہرۂ آفاق کلام “سلامِ رضا” پر کی گئی تضمین پر مشتمل ہے، جسے مصنف نے “جہانِ رحمت” کے عنوان سے مرتب کیا ہے۔
تقریب میں اہلِ علم، ادبا، شعرا اور مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب کا اہتمام فاروق احمد و ممبران ایپسما تحصیل حسن ابدال کے زیرِ اہتمام کیا جا رہا ہے۔
منتظمین کے مطابق تقریب کا مقصد امام احمد رضا خان بریلویؒ کی علمی، فکری اور دینی خدمات کو نئی نسل تک منتقل کرنا اور مصنف کی اس ادبی کاوش کو علمی و ادبی حلقوں میں متعارف کرانا ہے۔
منتظمین نے اہلِ علم، طلبہ اور ادب سے وابستہ افراد سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

