آپریشن مری کا آغاز ڈاک خانہ چوک کی قدیم اور تاریخی عمارت کو مسمار کرتے ہوئے شروع کر دیا گیا۔

مری(اویس الحق سے)مری کی تزین و آرائش اور ”تعمیر و ترقی“ کے سلسلے میں مال روڈ پر خصوصی گرینڈ آپریشن کی ابتداء ڈاکخانہ چوک میں واقع ایک انتہائی خوبصورت،قدیم اور تاریخی ”تار گھر“کی عمارات سے کی گئی ہے جو آخری وقت میں بھی اپنی اصل حالت میں قائم تھی۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہی وہاں قائم ایک بڑے نجی بنک کے حکام کی جانب سے عمارت کو خالی کرتے ہوے اپنے کھاتہ داروں کو ایک دور افتادہ لوئر ٹوپہ کی برانچ کا راستہ دکھاتے ہوے یہاں کیلئے ”انتظار“کیئے جانے کو کہا تھا۔

اس طرح مال روڈ اور اس سے ملحقہ20 کنال ارضی پر قائم عمارات جن میں ہوٹل اور دوکانیں شامل ہیں انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے مری ڈیویلپمنٹ پلان کے تحت ایکوائر کیئے جانے کیلئے مقامی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر بنیادی تقاضوں کو پورا کیئے جانے کے بعد عمارتوں کو مسمار کیئے جانے کی ابتدا کر دی گئی ہے۔

ایسے میں اس گرینڈ آپریشن کے ابتدائی مرحلے کو دیکھنے کیلئے مری کے عوام کی بھاری تعداد ڈاکخانہ چوک میں پہنچ گئی اور تاریخی عمارت کو بلڈوز ہوتے ہوے دیکھ کر بعض افراد کی آنکھوں میں آنسوں بھی نظر آئے جبکہ عام لوگ اس تاریخی عمارت کو دیکھ کر غمگین نظر آئے۔

تاریخی اہمیت کی حامل اس عمارت کی بالائی منزل میں ایک طویل مدت تک ٹیلی گراف آفس رہا جبکہ گراونڈ فلور پر ملک کا معروف نجی بنک رہا تھا۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ مال روڈ کے اس اہم حصے کی دوکانوں اور ہوٹلوں کو مرحلہ وار جلد ہی زمین بوس کر دیا جائے گا تاکہ تعمیراتی کام بھی اسی تیزی سے جاری کیا جائے۔

عوامی حلقے جو پہلے ہی جھیکا گلی آپریشن پر سراپہ احتجاج تھے ان میں عدم تحفظ کی فضاء پائی جا رہی ہے جبکہ ”مفاد پرست ٹولہ”جو ہمیشہ سے ہر دور میں مری کی فلاح و بہبود کا دشمن رہا ہے جو ناصرف آج بھی کرسیاں بچھائے یہ تماشا اور ویڈیو بناتا دیکھائی دیا اور مکمل طور پر اس آپریشن کی حمائت کرتا دیکھائی دیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.