آزاد کشمیر: موسم کی خرابی کے پیش نظر 15 اور 16 اگست کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

مظفرآباد (اسٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر میں خراب موسم اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مورخہ 15 اور 16 اگست 2025 کو تمام اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ فیصلہ طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔