مظفرآباد(پنڈی پوسٹ نیوز) آزاد کشمیر میں انتخابات کی تیاری کے لیے ووٹر فہرستوں کی تجدید کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ نئے ووٹرز کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ گھر گھر جا کر ووٹرز کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے تاکہ ہر اہل شخص کو ووٹ ڈالنے کا حق مل سکے۔
چیف الیکشن کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ ووٹ اندراج کی آخری تاریخ یکم اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے تاکہ تمام رجسٹریشنز اور ویریفکیشن وقت پر مکمل ہو جائیں۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے 28 مارچ کو ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ووٹرز فہرستوں کے ضابطہ اخلاق اور شفافیت کے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
انتخابات کی تیاری کے دوران خاص توجہ مہاجرین جموں و کشمیر کے ووٹرز کی رجسٹریشن پر بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ بھی ووٹر لسٹ میں شامل ہو سکیں اور انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.