تہران(پنڈی پوسٹ نیوز) ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا۔
ایرانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےایرانی نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمفر نے بتایا کہ امریکا و اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والی لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن میں دوبارہ کام شروع کر دے گا تاہم حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔
ادھر روسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمزپر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرے گی، ہم امریکیوں پراعتماد نہیں کرسکتے۔