(پنڈی پوسٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو سات روز کے اندر تجارتی جہاز رانی کے لیے کھولنے کی پیشکش بھی مسترد کردی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے باعث شدید دباؤ میں ہے اور فوری طور پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر پہلے ہی مکمل کنٹرول حاصل ہے اور وہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل جاری ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، تاہم تہران کی موجودہ پیشکش قابلِ قبول نہیں۔