ملک بھر میں عام انتخابات 11 مئی بروز ہفتہ کو کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صدر نے اس حوالے سے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے صدر کو سمری بھجوائی تھی کہ انتخابات کے لیے مناسب تاریخ کا تقرر کیا جائے جس پر صدر نے 11 مئی کا دن مقرر کرتے ہوئے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی سمیت بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں جبکہ پنجاب اسبملی کو آج تحلیل کیے جانے کا امکان ہیں۔{jcomments on}