موجودہ دور کی بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سر کا درد بھی شامل ہے۔سر درد دور کرنے کیلئے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر مسلسل دواوٴں کا استعمال صحت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔
مسلسل سر درد بلڈ پریشر کو بڑھا دیتا ہے جس کے سبب صحت کے دیگر کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔ اس طرح سر درد دور کرنے کیلئے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر باربار دواوٴں کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے۔ سر کے درد میں مبتلا ہونے کی ایک وجہ ماحولیاتی آ لودگی ، الرجی اور مسلسل نزلہ و زکام کا ہونا ہے۔ اکثر اوقات معمولی سمجھی جانے والی یہ بیماری دیگر کئی مسائل کو جنم دیتی ہے۔