راجہ ظفرالحق، کہوٹہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین  وموتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری راجہ ظفرالحق کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے نواحی علاقہ مٹور سے ہے وہ  1935 میں مٹور میں پیدا ہوئے  آپ کے والد محترم کا نام راجہ فضل داد خان ہے، انہوں  نے 1956 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی اور اس کے بعد پاکستان  مسلم لیگ میں شمولیت  کرلی  اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے سیاسیات میں ماسٹر کرنے کے  بعد1958 میں پنجاب لاء کالج لاہور سے  ایل ایل بی  کا امتحان پاس کیا  انہوں نے 1958 سے 1981 تک وکالت کی اور1987 سے اب تک سپریم کورٹ کے وکیل  ہیں

راجہ ظفر الحق نے 1963 سے1971 تک  پاکستان مسلم لیک ضلع راولپنڈی  کی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریا ں نبھائی اور 1971 سے 1981 تک پاکستان مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کے صدر رہے  1973 میں وہ پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل  ورکنگ کیمٹی کے ممبر بھی منتخب ہوئے1977 میں راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے اور 1981 میں  ہائی کورٹ بار کے  نائب صدر منتخب ہوئے

ضیاء الحق کے دورحکومت میں 1981 سے 1985 تک وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور  وزرات مذہبی امور  کا قلمدان ان کے سپرد رہا اور 1985 میں ایک سال کے لیے مصر میں پاکستان کے سفیر رہے  اور1986 میں وفاقی وزیر کی حیشیت سے  وزیر اعظم  پاکستان محمد خان جو نیجوکے سیاسی مشیر بنے 1990 میں اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کے پنتا لیسویں سیشن  میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا 1991 میں پہلی دفعہ چھ سال کے لیے پاکستان سینٹ کے ممبر منتخب ہوئے اور نواز شریف کے دور حکومت میں 1991 سے1994 تک سینٹ میں مذہبی امور اور قانون کی سٹیڈینگ کیمٹی کی بطور چئیرمین کی ذمہ داریاں سرانجام دیں اور 1992 سے 1997 تک  انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ  آف ٹرسٹی کے ممبر بھی رہے

1992 میں راجہ ظفر الحق پہلی بار موتمر عالم اسلام کے جنرل سیکرٹری  منتخب ہوئے اور اور اب تک مسلسل پانچویں مرتبہ بھی منتخب ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہوا ہے1996 میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر بنے  نواز شریف کے آخری دور حکومت کے دوران کے 1997 سے1999 تک  سینٹ میں قائد ایوان کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر مذہبی امور کی ورزات  کا عہدہ بھی آپ کے پاس رہا اور 2000 میں  وہ پاکستان مسلم لیگ کے چئیرمین منتخب ہوگئے

راجہ ظفرالحق  گزشتہ پچاس سال سے پاکستان مسلم لیگ  سے وابسطہ ہیں  اس دوران  وہ متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ان کی بے داغ سیاست سے اہلیان پوٹھوار کا سر فخر سے بلند ہے{jcomments on}

اپنا تبصرہ بھیجیں